جونیئر اداکارائیں راتوں رات دولت اور شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں جو ممکن نہیں‘ خوشبو

بھرپور توجہ دیکر اپنے کام میں مزید نکھار لانا چاہیے پھر جا کر کامیابی آپ کے قدم چومے گی ‘ اداکارہ

پیر 27 اگست 2018 13:26

جونیئر اداکارائیں راتوں رات دولت اور شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں جو ممکن نہیں‘ خوشبو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2018ء) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ جونیئر اداکارائیں راتوں رات دولت اور شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں جو ممکن نہیں ، انہیں اپنے کام پر توجہ دیکر اپنے کام میں مزید نکھار لانا چاہیے پھر جا کر کامیابی ان کے قدم چومے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شوبز کی دنیا میں نام اور مقام بنانے کے کے لئے انتھک محنت کرنی پڑتی ہے اور جونیئرز کو چاہیے کہ سینئرز کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کردار نگاری پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ سچا فنکار وہ ہوتا ہے جو ہر کردار کو اپنے اوپر طاری کر لے جیسے وہ کردار اسی کے لئے لکھا گیا ہو۔

وقت اشاعت : 27/08/2018 - 13:26:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :