وشال بھردواج کی نئی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا گیت’’ بلما‘‘ ریلیز کر دیا گیا

جمعرات 30 اگست 2018 12:00

وشال بھردواج کی نئی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا گیت’’ بلما‘‘ ریلیز کر دیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) وشال بھردواج کی نئی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کا گیت’’ بلما‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں جو لوگ شریک ہوئے ان میں سنیا ملہوترا ، رادھیکا مدن ، سنیل گروور، نمت داس ، ابھیشک دوہان ، ریکھا بھردواج اور سنیدھی چوہان شامل ہیں۔ پٹاخہ دو بہنوں کی کہانی پر مشتمل ایک کامیڈی فلم ہے جن کی پرورش راجستھان کے ایک گائوں میں ہوئی ہے، فلم میں ایک خاندان میں رہنے والے افراد کے درمیان ہونے والی کشمکش اور پریشانیوں کو بھی واضح انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 30/08/2018 - 12:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :