اداکار و گلوکار فواد خان نے سعودی عرب کی دعوت پر حج کا فریضہ ادا کردیا

سعودی حکومت کی جانب فریضہ ادا کرنے والے معزز مہمانوں کے لیے رکھی گئی تقریب میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی

جمعرات 30 اگست 2018 22:25

اداکار و گلوکار فواد خان نے سعودی عرب کی دعوت پر حج کا فریضہ ادا کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2018ء) پاکستان اور بھارت میں لاکھوں افراد کے پسندیدہ اداکار، ماڈل اور گلوکار فواد خان نے سعودی عرب کی وزارت ثقافت واطلاعات کی دعوت پر حج کا فریضہ ادا کردیا۔فواد خان نے پہلی بار فریضہ حج ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے سعودی حکومت کی جانب فریضہ ادا کرنے والے معزز مہمانوں کے لیے رکھی گئی تقریب میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکار فواد خان بھی ان معزز مہمانوں میں شامل تھے، جنہوں نے رواں برس سعودی عرب کی وزارت ثقافت و اطلاعات کی دعوت پر حج کا فریضہ ادا کیا۔فواد خان نے حج کی ادائگی کے بعد وزارت ثقافت و اطلاعات کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں بھی شرکت کی اور وہاں اپنے تجربات شیئر کیے۔تقریب میں فواد خان کے ساتھ کئی سعودی عرب کے وزیر اور اعلیٰ عہدیدار تصاویر کھچواتے نظر آئے، ساتھ ہی ان کی تقریر کی ویڈیوز عرب سوشل میڈیا سمیت پاکستان میں بھی وائرل ہوگئیں۔اداکار نے فریضہ حج کی ادائگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زندگی کے ایک بہترین اور اچھے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔۔
وقت اشاعت : 30/08/2018 - 22:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :