بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر ابھی کوئی جواب نہیں دیا ‘ گلوکار حامد ولی خان

’’راگا بوائز ‘‘ بینڈ کو پوری دیا میں غیر معمولی پذیرائی ملی ،پوری دنیا میں ہمارے کروڑوں پرستار موجود ہیں

جمعہ 31 اگست 2018 13:25

بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر ابھی کوئی جواب نہیں دیا ‘ گلوکار حامد ولی خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) پٹیالہ گھرانے کے چراغ اور معروف گلوکار حامد ولی خان نے کہا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالی ہے گھر میں کلاسیکل موسیقی کو ہی سنا ہے ، کلاسیکل موسیقی ہمارا خاندانی ورثہ ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتا آرہا ہے اور خدا کے فضل سے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تین بھائیوں نے ’’راگا بوائز ‘‘ کے نام سے میوزیکل بینڈ بنایا جس کو غیر معمولی طور پر اس قدر پذیرائی ملی جس کی ہمیں توقع بھی نہیں تھی ۔

ہم نے پوری دنیا میں پرفارم کیا ہے جہاں ہماری گائیکی کو بیحد سراہا گیا ۔ ہم نے کلاسیکل موسیقی کے ساتھ بینڈ میں تھوڑا سے ویسٹرن ٹچ بھی دیا ہے اور اسی وجہ سے پوری دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں ہمارے پرستار موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہو رہی ہے جس کا ابھی میں نے کوئی جواب نہیں دیا ،اگر کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو پھر اس حوالے سے ضرور سوچوں گا ۔ مگر میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے ۔
وقت اشاعت : 31/08/2018 - 13:25:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :