فرانسیسی خاتون کے ساتھ ریپ کے الزام میں مراکش گلوکار ضمانت پر رہا

تیسری بار ہے کہ 33 سالہ مراکشی گلوکار سعد المجرد کو ’ریپ’ کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا

جمعہ 31 اگست 2018 21:16

فرانسیسی خاتون کے ساتھ ریپ کے الزام میں مراکش گلوکار ضمانت پر رہا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) رواں ماہ 27 اگست کو یورپی ملک فرانس میں ایک خاتون کے ساتھ ‘ریپ’ کے الزام میں گرفتار مراکش کے گلوکار کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔یہ تیسری بار ہے کہ 33 سالہ مراکشی گلوکار سعد المجرد کو ’ریپ’ کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔اس سے قبل بھی وہ 2016 میں فرانس کے ایک ہوٹل میں خاتون کے ساتھ‘ریپ’ کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے، تاہم انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 2010 میں سعد المجرد کو امریکی شہر نیویارک کے نواحی علاقے بروکلن میں بھی ایک خاتون کو ‘ریپ’ کا نشانہ بنانے اور اس پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔خوش قسمتی سے مراکشی گلوکار اس وقت بھی ضمانت پر رہا ہوگئے تھے اور تاحال اس کیس کا بھی ٹرائل شروع نہیں ہوا اور وہ دونوں کیسز میں ضمانت پر آزاد ہیں۔

(جاری ہے)

سعد المجرد کو فرانیسی عدالت نے ریپ کیس میں 29 اگست کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان پر عدالتی نگرانی برقرار رکھنے کا بھی حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی فرانس کے شہر ڈریگنن میں پراسیکیوٹر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ مراکشی گلوکار کو مختصر مدت کے لیے جیل بھیجا جائے، تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے سعد المجرد کو ضمانت پر آزاد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی نگرانی میں رہیں گے۔سعد المجرد کو 27 اگست کو فرانس کے معروف سیاحتی علاقے فرینچ رویرا میں گرفتار سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک ہوٹل میں رہائش کے دوران ایک خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا۔گرفتاری کے بعد انہیں 2 دن تک جیل میں رکھا گیا، تاہم 29 اگست کو انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔۔
وقت اشاعت : 31/08/2018 - 21:16:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :