فلم ’’بھارت‘‘ میں جیکی شروف سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے

پیر 3 ستمبر 2018 13:27

فلم ’’بھارت‘‘ میں جیکی شروف سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے
ممبئی۔ 03 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) بالی وڈ ہدایت کار علی عباس طفر نے فلم ’’بھارت‘‘ میں جیکی شروف کے کردار بارے اعلان کر دیا ، فلم میں جیکی شروف سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان ان دنوں کترینہ کیف کے ساتھ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بھارت‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، خبریں سامنے آرہی تھیں کہ جیکی شروف فلم میں سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے اور اب فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے اس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیاہے۔ فلم آئندہ سال عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/09/2018 - 13:27:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :