فضاء علی کی دوبارہ شوبز میں واپسی ،

مزاحیہ پروگرام کی میزبانی شروع کر دی

پیر 3 ستمبر 2018 13:39

فضاء علی کی دوبارہ شوبز میں واپسی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) اداکارہ فضاء علی کی دوبارہ شوبز میں واپسی ، نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام کی میزبانی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضاء علی نے دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے اور آج کل وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو ’’تاروں سے باتیں ‘‘ کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

شو میں مزاحیہ اداکار حسن مراد ، حامد رنگیلا اور گوشی خان سمیت دیگر پرفارم کرتے ہیں ۔ مذکورہ شو ہفتے میں تین روز تک رات گیارہ بجے نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے فضاء علی کا کہنا ہے کہ میں نے بعض مصروفیات کی وجہ سے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی اور اب میں نے دوبارہ سے اپنا کام شروع کر دیا ہے ،مجھے خوشی ہے کہ میرے مزاحیہ شو کو عوامی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ شو دوسرے نجی ٹی وی چینلز سے جاری مزاحیہ شوز کی نسبت زیادہ عوامی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/09/2018 - 13:39:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :