ہر قسم کی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے، اداکارہ ڈیکوٹا جونسن

منگل 4 ستمبر 2018 15:04

ہر قسم کی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے، اداکارہ ڈیکوٹا جونسن
وینس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2018ء) ہالی وڈ اداکارہ ڈیکوٹا جونسن نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی فلموں میں کام کرنے کی متمنی ہیںکیونکہ ان کو سینما اور فلموں سے پیار ہے۔ڈیکوٹا نے کہاکہ وہ اپنی ہر آنے والی فلم میں پہلے سے منفرد نظر آنے کی خواہشمند ہیں،انھوں نے اس بات کا اظہار عینس فلم فیسٹیول میں کی اجہاں ان کی نئی فلم ’’سسپیریا‘‘ وینس فلمی میلے کے مقابلے کی دوڑ میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

فلم’’ففٹی شیڈز آف گرے‘‘فیم حسین نیلی آنکھوں والی ڈیوکوٹا جونسن کی یہ پہلی ہارر فلم ہے جس میں انھوں نے رقص سیکھنے کے لئے برلن آنے والی امریکی لڑکی ’’سوسی‘‘کا کردار ادا کیا ہی ، یہ فلم 1970میں اسی نام سے بنائی جانے والی فلم کا ریمیک ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈیکوٹا نے کہا کہ انھیں اس فلم کے لئے باقاعدہ چھے ماہ تک رقص کرنے کی تربیت لینے پڑی جو ان کے لئے بہت مشکل تھا کیونکہ وہ اس دوران فلم ففٹی شیڈز آف گرے کے تیسرے سیکوئیل کی عکسبندی میں بھی مصروف تھیں۔28 سالہ ڈیکوٹا نے بتایا کہ وہ ایک دوسری ہارر فلم’’بیڈ ٹائمز ایٹ دی ایل رائل‘‘ میں بھی جیف بریجز اور کرس ہمسورتھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 04/09/2018 - 15:04:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :