چیلسی سمتھ کی مسکراہٹ اور زندہ دلی بہت پسند تھی، سشمیتا سین

پیر 10 ستمبر 2018 13:44

چیلسی سمتھ کی مسکراہٹ اور زندہ دلی بہت پسند تھی، سشمیتا سین
ممبئی۔ 10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے 1995ء میں مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی امریکی اداکارہ وگلوکارہ چیلسی سمتھ کی وفات پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے 1995ء میں مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی امریکی اداکارہ، گلوکارہ چیلسی سمتھ کی وفات پر ٹویٹر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کی مسکراہٹ اور زندہ دلی بہت پسند تھی میری دعا ہے کہ ان کی روح کو سکون حاصل ہو۔ واضح رہے کہ چیلسی سمتھ جگر کے کینسر کے باعث 43 سال کی عمر میں گذشتہ ہفتے کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

وقت اشاعت : 10/09/2018 - 13:44:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :