اسپیشل بچوں کی خدمت و بحالی عبادت ہے، میرا

اسپیشل بچے ہمارے معاشرے کا ایک عکس ہیں جس میں ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے، زینب ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے دورے پر گفتگو

پیر 10 ستمبر 2018 23:32

اسپیشل بچوں کی خدمت و بحالی عبادت ہے، میرا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2018ء) پاکستانی کی ممتاز فلم اسٹار میرا نے اسپیشل بچوں کی خدمت اوربحالی کے کام کو عبادت قرار دے دیا، پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی دعوت پر کراچی میں اسپیشل بچوں کے ادارے زینب ری ہیبلیٹیشن سینٹر اور اسکول کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ اسپیشل بچوں کے درمیان آکر مجھے جو ذہنی سکون اور راحت ملی ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ اسپیشل بچوں دراصل ہمارے معاشرے کو ایک عکس ہیں اور اس عکس میں ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے، انھوں نے سینٹر کے روح رواں حاجی مسعود پاریکھ اور سلمان پاریکھ کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ اسپیشل بچوں کی بحالی کا سینٹر اور اسکول قائم کرکے ان لوگوں نے دنیا میں جنت کمالی ہے ، دوسرے لوگوں کو بھی ان کی تقلید کرنی چاہیے ، اس موقع پر میمن خدمت کے سینئر وائس چیئرمین یحیی پولانی نے کراچی سمیت ملک بھر میں اسپیشل معذور ، بے سہارا اور یتیم بچوں کے حوالے سے قائم کیے جانے والے مراکز اور خدمت کے دیگر کاموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں جبکہ سلمان پاریکھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپیشل بچوں کی بحالی کا کام ہم ان بچوں کے لیے نہیں بلکہ خود اپنے لئے کررہے ہیں ، ان بچوں کو معاشرے کا ایک کارآمد فرد بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، تقریب کی نظامت کے فرائض ممتاز کمپیئر اے کے میمن نے انجام دیے جبکہ شرکامیں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید، صدر عبدالوسیع قریشی، مقدس اوراق کے حاجی سلیمان ، امین شریف، خادم حسین ودیگر شامل تھے، میرا نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو وزیر اعظم عمران خان سے جو توقعات وابستہ ہیں امید ہے وہ ان پر پورا اتریں گے ، انھوں نے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات و رقم جمع کروانی چاہئے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو پانی کے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس موقع پر میرا نے اپنی جانب سے ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ میرا کی اپیل پر سلمان پاریکھ نے اعلان کیا کہ ایچ اینڈ ایچ ایکسچینج کمپنی کی ہر ٹرانزیکشن پر ڈیم فنڈ کیلیے 100 روپے کا عطیہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں خصوصی بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا، جس میں میرا نے بھی حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 10/09/2018 - 23:32:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :