گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی دیامربھاشا ڈیم کیلئے چندہ مہم

وہ گلے میں فقیروں کی طرح جھولا ڈال کر ڈیمز کے لیے رقم اکٹھی کر رہے ہیں

منگل 11 ستمبر 2018 12:03

گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی دیامربھاشا ڈیم کیلئے چندہ مہم
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) ڈیم فنڈ کے لئے فنکار برادری متحرک ہو گئی، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے میانوالی میں لوگوں سے فنڈ اکٹھا کرنا شرو ع کر دیا۔ عطااللہ لوگوں سے جھولی پھیلا کر ڈیم فنڈ اکٹھا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ڈیمز کے لیے فنڈ کی اپیل کی تو لوگوں نے امداد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا، اس موقع پر عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی بھی پیچھے نہ رہے، ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گلے میں فقیروں کی طرح جھولا ڈال کر ڈیمز کے لیے رقم اکٹھی کر رہے ہیں اور عطاء اللہ خان عیسی خیلوی سے پاکستانی بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور ان کے پاس جو تھا وہ انہوں نے عطاء اللہ عیسی خیلوی کے حوالے کر دیا تاکہ وہ یہ رقم ڈیمز کی تعمیر کے لیے عمران خان کے حوالے کر دیں۔

گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کا کہنا تھا کہ ڈیم بنے گا ملک ترقی کرے گے، اکیلے عمران خان نے فنڈ ریزنگ نہیں کرنی سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے، پر امید ہوں عمران خان ڈیم بنائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 12:03:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :