فلم ’’عشقیریا‘‘ بھارت اور چین میں ایک ساتھ 21 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی

بدھ 12 ستمبر 2018 11:57

فلم ’’عشقیریا‘‘ بھارت اور چین میں ایک ساتھ 21 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار نیل نیتن مکیش اور ریچا چڈا کی فلم ’’عشقیریا‘‘ بھارت اور چین میں ایک ساتھ 21ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے فلم کے معاون پروڈیوسر یوسف شیخ کا کہنا تھا کہ فلم ’’عشقیریا‘‘ کو چینی سنسر بورڈ سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور یہ ہمارے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ یہ پہلی ہندی فلم ہے جو چین اور بھارت میں بیک وقت 21 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں اداکار نیل نیتن مکیش اور ریچا چڈا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/09/2018 - 11:57:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :