اداکارہ شیبا رانی نے شادی کر کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی

بدھ 12 ستمبر 2018 13:13

اداکارہ شیبا رانی نے شادی کر کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) اداکارہ دیدار اور صوبیہ خان کے بعد شیبا رانی نے بھی شادی کر کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ شیبا رانی نے کچھ عرصہ قبل ایک بزنسمین سے شادی کر کے اپنا گھر بسا لیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے اسٹیج ڈراموں کو بھی خیر باد کہہ دیاہے ۔ اس سے قبل اسٹیج سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں دیدار اور صوبیہ خان نے بھی شادی کرکے اسٹیج ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔

وقت اشاعت : 12/09/2018 - 13:13:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :