تسائو میوزیم دپیکا پڈوکون کا مومی مجسمہ تکمیل کے مراحل میں داخل

بدھ 12 ستمبر 2018 13:13

تسائو میوزیم دپیکا پڈوکون کا مومی مجسمہ تکمیل کے مراحل میں داخل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا لندن کے مادام تسائو میوزیم میں مومی مجسمہ تکمیل کے مراحل سے گزارا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے لندن کے مادام تسائو میوزیم میں اپنے مومی مجسمے کی تیاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے مادام تسائو میوزیم کی تمام ٹیم سے ملاقات کا لمحہ،وہ تمام یادیں تازہ ہوگئی ہیں جب میں پہلی بار لندن میں ا ن سے ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مادام تسائو کئی انداز میں پوری دنیا میں بے حد مقبول ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس کا ایک چھوٹا حصہ ہوں۔ دپیکا پڈوکون کے مومی مجسمے کی لندن اور نئی دہلی کے مادام تسائو میوزیم میں آئندہ سال نمائش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/09/2018 - 13:13:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :