دیپیکا پڈوکون نے فلم ’’سپنا دیدی‘‘میں کام کرنے سے انکار کردیا

بدھ 12 ستمبر 2018 16:31

دیپیکا پڈوکون نے فلم ’’سپنا دیدی‘‘میں کام کرنے سے انکار کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم ’’سپنا دیدی‘ ‘میں فی الحال کام نہیں کریں گی۔دپیکا پڈوکون ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کے بعد سے اب تک کسی بھی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں ایک فلم’’ ’سپنا دیدی‘‘ سائن کی تھی لیکن انہوں نے اچانک ہی ہدایت کار وشال بھردواج کی فلم ’’سپنا دیدی‘‘سائن کرکے چھوڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے وشال بھردواج کی فلم ’سپنا دی دی‘ میں کام سے انکار کرتے ہوئے فلم کا معاوضہ واپس کردیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے فلم میں کام سے انکارکی وجہ شادی کی تیاری اور عرفان خان کی بیماری ہے۔ ہدایت کار وشال بھردواج کا کہناتھا کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث فلم میں کام نہیں کررہی ہیں اور اگر عرفان خان صحت مند ہوکر واپس لوٹیں گے تو دیپیکا فلم کی کاسٹ کو دوبارہ جوائن کر یں گی۔۔
وقت اشاعت : 12/09/2018 - 16:31:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :