فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کااظہر برکی اورمنیر نیازی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 28 دسمبر 2006 11:55

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28دسمبر2006 ) پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران صدر نور حسن رانا ‘جنرل سیکرٹری طارق مسعود اور دیگر ساتھیوں میں انصاری ‘مجاہد شیخ ‘طاہر بخاری ‘افتخار قیصر ‘خالد ابراہیم ‘احسن عباس زیدی ‘عامر ریاض ‘کامران گورائیہ ‘اشفاق حسین ‘جاوید یوسف ‘عاشق چوہدری ‘عابد گوندل ‘انیس اختر ‘شعیب احمد ‘ماجد ملہی ظہیر شیخ ‘ندیم سلیمی ‘سرفراز امانوی ‘سیف اللہ سپرا اور فدا احمد کاردار نے حال ہی میں فلم انڈسٹری کے سینئر کیمرہ مین اظہر برکی اور شاعر و دانشور منیر نیازی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلم انڈسٹری اور ادبی دنیا کا بہت بڑا نقصان قرارد یا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام شوبز صحافی منیر نیازی اور اظہر برکی کے انتقال پر انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ خدا مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔آمین ۔
وقت اشاعت : 28/12/2006 - 11:55:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :