ابھیشک بچن نے دھوم 4میں شاہ رخ کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:41

ابھیشک بچن نے دھوم 4میں شاہ رخ کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) بولی وڈ کامیاب فلم سیریز دھوم میں ولن کے کردار ہر فلم میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں، جبکہ فلم میں موجود پولیس کا کردار شروع سے ہی ابھیشیک بچن کرتے آرہے ہیں۔فلم دھوم، دھوم 2 اور دھوم 3 باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ اب دھوم 4 کی بھی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوجائے گا۔تاہم پروڈیوسرز کے لیے اس بار فلم کی کاسٹنگ سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔

فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے کے رنویر سنگھ، سلمان خان اور شاہ رخ خان سب کا ہی نام سامنے آچکا ہے، تاہم ابھی تک کسی نے بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں دی۔جبکہ اس بار اب تک فلم میں پولیس کا کردار ادا کرنے والے ابھیشیک بچن کی کاسٹنگ بھی فائنل نہیں ہوئی۔اس بات کا انکشاف خود ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ دھوم کی پچھلی فلموں میں ادیتیا چوپڑا نے انہیں فون کرکے فلم میں کام کرنے کی پیشکش دی تھی، تاہم ابھی تک وہ خود بھی نہیں جانتے کہ اس نئی فلم میں ان کا کردار ہوگا یا نہیں۔

جب اداکار سے پوچھا کہ اگر فلم میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان کام کریں تو وہ کیا کردار ادا کریں گی تو اس پر ابھیشیک نے کہا کہ وہ جے ڈکشٹ کا کردار ہی کرنا پسند کریں گے، جو اس سے قبل انہوں نے دھوم سیزیز کی باقی فلموں میں کیا تھا۔تاہم ابھیشیک نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں شاہ رخ دھوم 4 میں کام کریں، کیوں کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ کسی بھی فلم میں خوشی خوشی کام کرسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 22:41:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :