بیک ٹو بیک پروجیکٹ کی وجہ سے پیار و محبت کیلئے کوئی وقت نہیں ،شردھا کپور

اپنے پراجیکٹ سے فرصت ملے تو گووا میں ’’ہالیڈے ہوم ‘‘ میں وقت گزارنا پسند کروں گی،گفتگو

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:38

بیک ٹو بیک پروجیکٹ کی وجہ سے پیار و محبت کیلئے کوئی وقت نہیں ،شردھا کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) ادارکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ ابھی ان کے پاس پیار و محبت کیلئے سرے سے کوئی وقت نہیں ہے کیونکہ اگر وہ کسی کے ساتھ محبت کریں گی تو اسے پوری توجہ اور پورا وقت دیں گی جو اس وقت ممکن نہیں ہے۔بھارتی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کپور نے کہا کہ ان دنوں وہ ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں کام کر رہی ہیں ،بیک ٹو بیک پروجیکٹ کی وجہ سے میرے پاس پیار و محبت یا اس موضوع پر توجہ دینے کیلئے بھی وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتنی مصروفیت کے باوجود میں اپنے لئے تھوڑا بہت وقت نکالنا نہیں بھولتی،ان دنوں میں سائنانہوال کی بائیوگرافی پر بننے والی فلم جس میں میرا مرکزی کردار ہے بیڈ منٹن سیکھ رہی ہوں اور اس کیلئے ہر روز صبح 6بجے اٹھ جاتی ہوں ۔شردھا کپورنے کہا کہ وہ وقت ملنے پر گانے بھی لکھتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ان کیلئے موسیقی بھی کمپوز کرتی ہیں جبکہ اگر انہیں اپنے پراجیکٹ سے فرصت ملے تو وہ گووا میں ’’ہالیڈے ہوم ‘‘ میں وقت گزارنا پسند کریں گی جسے انہوں نے حال ہی میں خریدا ہے ۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 14:38:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :