مشکل کردار میری پہلی ترجیح ہوتی ہے ‘اداکارہ ماریہ واسطی

چیلنجنگ کرداروں سے پرستاروں کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کرتی ہوں

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:53

مشکل کردار میری پہلی ترجیح ہوتی ہے ‘اداکارہ ماریہ واسطی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مشکل کردار میری پہلی ترجیح ہوتی ہے کیونکہ کسی اداکار کی صلاحیتیں اس وقت کھل کر سامنے آتی ہیں جب اسے مشکل کردار دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی رہی کہ میں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سینٹر سے کیا جہاں مجھے ایوب خاور ، خاور حیات ، بختار احمد اور دیگر بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ان لوگوں نے ہی میری صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی فلم ’’کلو ‘‘،ڈرامہ سیریل ’’ملکہ عالیہ ‘‘ اور ’’کلموئی ‘‘ جیسے ڈراموں نے مجھے ملک گیر شہرت دی اور ان سب ڈراموں میں مجھے چیلنجنگ کردار ادا کرنے پڑے جو میں نے بخوبی ادا کیے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے ،پرستار آپ کو جس جگہ دیکھ چکے ہوتے ہیں دوبارہ اس سے اوپر دیکھنا پسند کرتے ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے پرستاروں کے معیار پر پورا اتروں ۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 14:53:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :