ہر انسان کی طرح مجھ سے بھی ایسی غلطیاں ہوئیں جن کا آج بھی افسوس ہے ‘اداکارہ لیلیٰ

دوسروں پر بھروسہ کر کے اپنا بہت زیادہ نقصان کیا مگر اب دنیا میں زندہ رہنے کیلئے کچھ گر سیکھ لیے ہیں

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ ہر انسان سے ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جس پر پوری زندگی پچھتاوا رہتا ہے اور میں نے بھی زندگی میں ایسی غلطیاں کی ہیں جن کا مجھے آج تک افسوس ہے ۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوسروں پر بھروسہ کر کے اپنا بہت زیادہ نقصان کیا ۔

(جاری ہے)

جب تک والدہ حیات تھیں تو مجھے کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوتی تھی مگر انکے جانے کے بعد مجھے سپورٹ کرنے والا کوئی نہیں تھا اور اسی وجہ سے مجھ سے غلطیاں بھی ہوئیں مگر اب میں نے دنیا میں زندہ رہنے کے لئے کچھ گر سیکھ لیے ہیں جو آج میرے کام آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات کے بعد میں اپنے ان تمام دوستوں کی مشکور ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 14:53:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :