کسی مخصوص بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہیں ‘ہمایوں سعید

بھارت کے مقابلے میں اب پاکستانی فلم انڈسٹری بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے ‘ خصوصی گفتگو

پیر 17 ستمبر 2018 13:01

کسی مخصوص بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہیں ‘ہمایوں سعید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میری کسی بھی مخصوص بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہیں اور ویسے بھی اب بھارت کے مقابلے میں پاکستانی فلم انڈسٹری بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے اور بہترین سے بہترین اداکارہ فلم انڈسٹری میں آرہی ہے جس سے ہماری انڈسٹری میں نئی ہیروئنز کا بحران ختم ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی میں میرا ایک مضبوط کردار ہے ،میں نے اپنے طورپر نئے ٹیلنٹ کو فلموں میں آگے آنے کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ سے اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ لاہور میں بھی سرمایہ کاروں کو آگے آنا چاہیے تاکہ سینما انڈسٹری کو بھرپور بزنس مل سکے اور اس کے لئے سالانہ کم از کم 60سے 70فلموں کی نمائش لازمی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ موجودہ حکومت جہاں دیگر مسائل کی طرف توجہ دے رہی ہے وہاں فلم انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے بھی سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 13:01:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :