فلم ’’ پیشی گجراں دی ‘‘ سے دوبارہ پنجابی فلم انڈسٹری کو عروج ملے گا ‘حیدر سلطان

پیر 17 ستمبر 2018 13:19

فلم ’’ پیشی گجراں دی ‘‘ سے دوبارہ پنجابی فلم انڈسٹری کو عروج ملے گا ‘حیدر سلطان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) معروف اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ ہدایتکار مسعود بٹ کی فلم ’’ پیشی گجراں دی ‘‘ سے دوبارہ پنجابی فلم انڈسٹری کو عروج ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے مسعود بٹ اور دیگر ہدایتکاروں نے کمر کس لی ہے اور اس حوالے سے پہلی فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں میرے ساتھ معمر رانا ،شفقت چیمہ ،اچھی خان ، نواز خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ،یہ ایک رحجان ساز فلم ثابت ہو گی ۔

وقت اشاعت : 17/09/2018 - 13:19:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :