گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو خطوط کے ذریعے دھمکیاں دینے والے شخص سے تحفظ کا حکم نامہ حاصل

پیر 17 ستمبر 2018 13:45

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو خطوط کے ذریعے دھمکیاں دینے والے شخص سے تحفظ کا حکم نامہ حاصل
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) امریکی عدالت نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو خطوط کے ذریعے دھمکیاں دینے والے شخص سے تحفظ کا حکم جاری کر دیا۔عدالت نے ٹیلر سوئفٹ کے حق میں ’’ریسٹریننگ آرڈر ‘‘جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوئفٹ اپنے تحفظ میں 26 سالہ سٹالکر ایریک بریک کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

28 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے گذشتہ ماہ عدالت سے ایریک کے خلاف کارروائی کے حق کے حصول کی درخواست دائر کی تھی۔

امریکی ریاست ٹینسی کے رہائشی ایریک نے دو سال قبل سوئفٹ کو پرستار بن کر خطوط لکھنا شروع کیا جن کی عبارتیں اب دھمکیوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔ایک خط میں ایریک نے سوئفٹ کی عصمت دری کی خواہش ظاہر کی اور کہاکہ وہ اس کی روح کا گھائو بننا چاہتا ہے تا کہ اس کی موت تک اس کے ساتھ رہے،ایک دوسرے خط میں اس نے لکھا کہ وہ گلوکارہ کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ٹیلر اب پولیس کو اس کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست کرے گی۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 13:45:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :