فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 18 ستمبر 2018 11:25

فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ نمرتا سنگھ گجرال کی فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار راج کمار رائو اور نرگس فخری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، پوسٹر میں راج کمار رائو نے گلاسز اور پولیس یونیفارم اور نرگس فخری نے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیںجبکہ ان کے پس منظر میں تاج محل اور اس کے باہر چند لوگ ڈانس کے انداز میں کھڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک امریکی صحافی اور بھارتی پولیس اہلکار کی محبت پر مبنی ہے۔ فلم رواں سال 26اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/09/2018 - 11:25:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :