فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

منگل 18 ستمبر 2018 11:44

فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پروڈیوسر جیمز کیمرون کی نئی ہالی وڈ سائنس فکشن ڈرامہ فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار رابرٹ روڈریگیوس کی اس فلم کی کہانی معروف جاپانی فکشن سیریز سے متاثرہ ہے جس میں26ویں صدی کے دور کی عکاسی کی گئی ہے جب سائنسدان غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ایک ایسی لڑکی کی تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جس سائیبورگ یعنی بوئیو مکینیکل اعضاء کی حامل ہوتی ہے اور عام انسانوں نے کئی گنا منفرد ہوتی ہے۔

جیمز کیمرون، جون لینڈاو اور رابرٹ روڈریگیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارروزا سالاسار،کرسٹوفر والٹز،کیان جونسن،ایڈ سکیرن،ماہرشالا علی ، مشیل روڈریگیوس، جیکی ارلی ہالے اور جنیفر کونولی سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔فلم کی تیار ی میں کل 200ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو رواں سال ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 11:44:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :