رنبیر کپور ایک اچھالڑکاہے ، سونی رازدان

منگل 18 ستمبر 2018 11:48

رنبیر کپور ایک اچھالڑکاہے ، سونی رازدان
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور اداکارہ سونی رازدان کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور ایک اچھالڑکاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے اداکاررنبیرکپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماں بیٹی اچھی دوست ہیں اور افواہوں پر یقین کرنے کی بجائے ہم آپس میں بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارے اورخوش رہے۔رنبیر کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں مزید بات نہیں کرنا چاہتیں ہیں لیکن اتنا ضرور جانتی ہیں کہ رنبیر کپور ایک اچھا لڑکا ہے۔

وقت اشاعت : 18/09/2018 - 11:48:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :