چیف جسٹس ثاقب نثار حقیقی معنوں میں قوم کے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں ‘ ذوالقرنین حیدر

منگل 18 ستمبر 2018 13:27

چیف جسٹس ثاقب نثار حقیقی معنوں میں قوم کے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں ‘ ذوالقرنین حیدر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ جو کام ہماری حکومتوں کے کرنیوالے تھے وہ آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کررہے ہیں اور حقیقی معنوں میں اس قوم کے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی کرپشن ، صاف پانی ،ناجائز تجاوزات ،ہسپتالوں کی حالت زار اور دیگر عوامی مسائل پر خصوصی توجہ سے عوام میں روشنی کی ایک کرن پیدا ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن ڈاکٹروں نے انسانی خدمت کا حلف اٹھایا تھا اب انہوں نے اپنا مشن کاروبار بنا لیا ہے ، ہزاروں روپے فیس لینے والے ڈاکٹر کروڑوں اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں اور ٹیکس صرف برائے نام دیتے ہیں ایسے ڈاکٹروں پر پابندی ہونی چاہیے کہ وہ دو سو سے پانچ سو روپے تک فیس وصول کر سکتے ہیں جبکہ چیف جسٹس کی اب نجی ہسپتالوں میں مہنگے علاج پر توجہ سے غریب مریضوں کو بھی سہارا میسر آجائے گا ۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 13:27:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :