فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں کام کرنا میرے لئے باعث عزت ہے،رونیت روئے

منگل 18 ستمبر 2018 14:06

فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں کام کرنا میرے لئے باعث عزت ہے،رونیت روئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار رونیت روئے کا کہنا ہے کہ فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان‘‘میں کام کرنا ان کے لئے باعث عزت ہے ۔

(جاری ہے)

اداکار رونیت روئے کا کہنا تھا کہ فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان‘‘میں ان کا کردار زیادہ لمبا نہیں ہے لیکن فلم کے ساتھ ان کا منسلک ہونا ان کی خوش قسمتی ہے۔ اداکار رونت روئے فلم ’’سرکار3‘‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کے بعد یہ ان کی دوسری فلم ہوگی ۔فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان‘‘7نومبر کو ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم کے ہدایت کار وجے کرشنا ہیں۔

وقت اشاعت : 18/09/2018 - 14:06:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :