امیتابھ بچن کے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کے کردار اور حلیے کے پوسٹر کی پہلی جھلک جاری

منگل 18 ستمبر 2018 14:36

امیتابھ بچن کے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کے کردار اور حلیے کے پوسٹر کی پہلی جھلک جاری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کے کردار اور حلیے کے پوسٹر کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے ٹویٹر پر فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ سے اداکار امیتابھ بچن کے کردار اور حلیے کے پوسٹر کی جھلک شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سب سے بڑے ٹھگ خدا بخش سے ملیے۔

پوسٹر میں امیتابھ بچن نے ہاتھ میں تلوار، سر پر پگڑیاور بحری جنگی لباس پہنا ہوا ہے۔ فلم میں اداکار عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ شامل ہیں۔ فلم کی کہانی برطانوی ناول نگار فلپ میڈوز ٹیلر کے ناول ’’کنفیشن آف اے ٹھگ‘‘ پر مبنی ہے۔ فلم رواں سال 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 14:36:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :