عامر خان نے فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا

عامر خان کے علاوہ دیگر فنکاروں میں امیتابھ بچن، اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں

بدھ 19 ستمبر 2018 11:29

عامر خان نے فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتابھ بچن کو سب سے بڑا ٹھگ قرار دیدیا ہے۔عامر خان نے طویل انتظار کے بعد بالآخر فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا، فلم کا ٹیزر انگریزی فلم’’پائرٹس آف دی کیریبئن‘‘سے ملتا جلتا ہے جہاں امیتابھ بچن ایک بحری جہاز پر دبنگ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں امیتابھ بچن ’’خدا بخش‘‘نامی ٹھگ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ عامر خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ’’سب سے بڑا ٹھگ‘‘ قراردیا ہے۔واضح رہے کہ فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی کہانی میڈوز ٹیلر کے 1839میں شائع ہونے والے ناول ’’کنفیشن آف ٹھگ‘‘پر مبنی ہے جس میں عامر خان’’امیر علی‘‘نام کے ٹھگ کا کردار نبھارہے ہیں، دیگر فنکاروں میں امیتابھ بچن، اداکارہ کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اور رونت رائے شامل ہیں-
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 11:29:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :