فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ 28 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’سوئی دھاگا‘ میں ورون دھون اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اکشے کمار نے ورون دھون کا چیلنج قبول تو کرلیا لیکن بدقسمیتی سے وہ پورا نہ کر سکے

بدھ 19 ستمبر 2018 11:29

فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ 28 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار انڈسٹری کے نوجوان اداکار ورون دھون کا سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج پورا نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ سے متعلق سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کو سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلج دیا تاہم اکشے کمار نے ورون دھون کا چیلنج قبول کرلیا لیکن وہ اسے پورا نہ کر سکے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ورون دھون کا سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ 10 سیکنڈ میں سوئی میں دھاگا ڈال کر دکھائیں گے تاہم گنتی مکمل ہونے کے باجود اکشے چیلنج مکمل نہ کر سکے۔واضح رہے کہ شرت کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ میں ورون دھون اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم رواں سال 28 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 11:29:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :