نامور اداکار یوسف خان کی 9ویں برسی کل منائی جائیگی

بدھ 19 ستمبر 2018 12:42

نامور اداکار یوسف خان کی 9ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری میں 50سال تک اپنے فن کا لوہا منوانے والے نامور اداکار یوسف خان کی 9ویں برسی کل ( جمعرات )کو منائی جائے گی ۔اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقربیات کا انعقاد کیا جائیگا۔قیام پاکستان سے قبل فیروزپور میں پیدا ہونے والے یوسف خان نے اپنے کیرئیر میںبے شمار کردار نبھائے ۔

(جاری ہے)

یوسف خان نے 1954ء میں ہدایتکار اشفاق ملک کی فلم ’’پرواز ‘‘میں پہلی بار اس وقت ہیرو کا کردار ادا کیا ،فلم باکس آفس پر فلاپ رہی لیکن یوسف خان کی اداکاری لوگوں کے دلوں پر نقش ہو گئی جس کے بعد کامیابوں کا نہ رکنے والا سفر شروع ہوا ۔ریاض شاہد کی فلم بھروسہ اور پنجابی فلم ملنگی نے انہیں فلمی دنیا میں مستقل مقام بنانے میں مدد دی ۔یوسف خان نے غرناطہ ، الحلال ، ٹیکسی ڈرائیور ، آسمان ، غلامی ، بت شکن ، بڈھا گجر ، دھی رانی اور جبرو جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ۔اکھڑ اور ضدی جیسی فلموں نے انہیں بام عروج پر پہنچا دیا ۔ پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والا یہ باصلاحیت اداکار 20ستمبر 2009ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گیا لیکن مداحوں کے دلوں میں آج بھی زند ہ ہیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 12:42:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :