فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ سے فاطمہ ثناء شیخ کے کردار کی پہلی جھلک جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 14:20

فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ سے فاطمہ ثناء شیخ کے کردار کی پہلی جھلک جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ سے اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کے کردار کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے ٹوئٹر پر فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ سے اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کے کردار اور حلیے کے پوسٹر کی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ جنگجو ٹھگ زفریا کے نشانے سے بچ کے رہو‘‘۔

پوسٹر میں فاطمہ ثناء شیخ تیر مارتی ہوئی دکھائی گئی ہیں جبکہ ان کے پس منظر میں آگ کے شعلے اور عمارت دکھائی گئی ہے۔ فلم میں اداکار عامر خان، کترینہ کیف اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔ فلم کی کہانی برطانوی ناول نگار فلپ میڈوز ٹیلر کے ناول ’’کنفیشن آف اے ٹھگ‘‘ پر مبنی ہے۔ فلم رواں سال 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 14:20:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :