ورون دھون اچھے دوست ہونے کے ساتھ بہترین شوہر بھی ثابت ہوں گے، انوشکا شرما

بدھ 19 ستمبر 2018 14:20

ورون دھون اچھے دوست ہونے کے ساتھ بہترین شوہر بھی ثابت ہوں گے، انوشکا شرما
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ اداکار ورون دھون اچھے دوست ہونے کے ساتھ بہترین شوہر بھی ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے اداکار ورورن دھون کی شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ورون دھون کے ساتھ کام کر چکی ہیں وہ بہت ہی اچھے ساتھی اداکار ہیں، خواتین کے ساتھ بہت احترام سے پیش آتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اچھے دوست ہونے کے ساتھ بہترین شوہر بھی ثابت ہوں گے۔ ورون دھون اور انوشکا شرما کی فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ 28ستمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/09/2018 - 14:20:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :