ہالی وڈ فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 16:34

ہالی وڈ فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ہالی وڈ فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اینا بوڈن اور ریان فلیک کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ کا ایک منٹ اور 56سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے فلم کی کہانی90کی دہائی کے پس منظر پر مبنی ہے جس میں دکھایا گیا کہ دنیا دوخلائی دنیائوں کے درمیان جنگ میں پھنس جاتی ہے، فلم میں اداکارہ بیری لارسن سپر ہیرو کیپٹن مارول کارول ڈینورز کا مرکزی اور سموئیل ایل جیکسن نک فورے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں پہلی بار ایک خاتون کو سپر ہیرو کے طور کپٹن مارول بنایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 19/09/2018 - 16:34:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :