اکشے کمار نوجوان اداکار ورون دھون کا چیلنج پورا نہ کرسکے

بدھ 19 ستمبر 2018 17:48

اکشے کمار نوجوان اداکار ورون دھون کا چیلنج پورا نہ کرسکے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نوجوان اداکار ورون دھون کا چیلنج پورا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ورون دھون ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما نے مرکزی کردار کیا ہے۔فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے ورون دھون اور انوشکا شرما نے باقاعدہ درزی کی تربیت لی تھی۔

(جاری ہے)

فلم کی تشہیر کے دوران ورون دھون نے سوشل میڈیا پر اداکار اکشے کمار کو 10 سیکنڈ میں سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج کیا تھا جسے خطروں کے کھلاڑی نے قبول کیا لیکن اسے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ دو مرتبہ سوئی میں دھاگا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکام ہوجاتے ہیں۔خطروں کے کھلاڑی ویڈیومیں بولتے نظر آئے کہ اس چیلنج کے بجائے کسی چھت سے کودنے کا ٹاسک دیا جاتا ، وہ زیادہ بہتر تھا۔۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 17:48:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :