سفارشی نہیں،اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا :بنیتا ڈیوڈ

بدھ 19 ستمبر 2018 17:48

سفارشی نہیں،اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا :بنیتا ڈیوڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ماڈل و اداکارہ بنیتا ڈیوڈ نے کہا ہے کہ فنکار کی شاندار پرفارمنس ہی اس کو دوسرے فنکاروں سے منفرد بناتی ہے، میں سفارشی اداکارائوں میں شامل نہیں ہوں، ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل میری کزن ہیں ان کی سفارش سے شوبز میں نہیں آئی بلکہ اپنے کام کی وجہ سے مقام حاصل کیا ،اب تک سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا مگر اصولوں کا ساتھ نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ مجھ پر کبھی پابندی نہیں لگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنیتا ڈیوڈ نے کہا شوبز انڈسٹری میں آگیبڑھنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور میں ڈراموں کیساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کو ترجیح دونگی۔اگر اچھے کردار ملے تو ، کیونکہ جس طرح میرے کام کو ٹی وی پر پسند کیا جاتا ہے اسی طرح میں جس فلم میں بھی ہونگی وہ ضرور کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا ٹی وی فنکار اس وقت بہت زیادہ فلموں میں کام کررہے ہیں ہم جونیئر ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 17:48:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :