ریکھا، امتیاز علی، نوازالدین صدیقی، شبانہ اعظمی کی فلم منٹو کی سپیشل سکریننگ میں شرکت

بدھ 19 ستمبر 2018 18:22

ریکھا، امتیاز علی، نوازالدین صدیقی، شبانہ اعظمی کی فلم منٹو کی سپیشل سکریننگ میں شرکت
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریکھا، امتیاز علی، نوازالدین صدیقی، شبانہ اعظمی اور دیگر فلمی شخصیات نے فلم منٹو کی سپیشل سکریننگ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ نندیتا داس کی پاکستانی ادبی مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم منٹو کی سپیشل سکریننگ منعقد کی گئی جس میں فلمسازوں نے اس تقریب کی میزبانی کی، تقریب میں ریکھا، امتیاز علی، نوازالدین صدیقی، شبانہ اعظمی، شاد علی، راسیکا ڈوگل، علی فضل، راہول بوس، سونالی کلکرنی، جم ساربھ، طاہر راج بھاسن اور دیگر فلمی شخصیات نے شرکت کی، فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی منٹو کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 21 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/09/2018 - 18:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :