صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خاں کی 9 ویں برسی کل منائی جائیگی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:29

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار یوسف خاں کی 9 ویں برسی کل منائی جائیگی
عارفوالا۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار یوسف خاں کی 9 ویں برسی آج 20ستمبر بروزجمعرات کو منائی جائے گی ،وہ10 اگست1931ء کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے تھے، 1954ء میں ہدایتکار اشفاق ملک کی فلم ’’ پرواز ‘‘ سے ان کی فلمی زندگی کا آغاز ہوا ،اس فلم میں ان کی ہیروئن کا کردار صبیحہ خانم نے ادا کیا تھا ،فلم ’’پرواز‘‘ کے بعد کئی برس تک یوسف خاں اردو فلموں میں کام کرتے رہے جن میں مجرم ، حسرت ، بھروسہ ،فیصلہ اور نیادور کے نام شامل ہیں،یوسف خاں20 ستمبر2009ء کو وفات پاگئے تھے ۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 20:29:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :