بیٹا بڑا ہو گیا فلم انڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں ‘شلپا شیٹھی

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی بیٹے کی پیدائش کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہیں اب ان کی بیٹے بڑاہو گیا ہے جس کے بعد وہ دوبارہ بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں --بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی اچھے کردار کی آفر ہو ئی تو وہ پھر سے اداکاری کرنا چاہیں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی دیکھ بھال کی وجہ سے ان کا اداکاری کو وقت دینا مشکل تھا ،تا ہم اب وہ اداکاری کے لئے وقت نکالنے کی پوزیشن میں آگئی ہیں۔ واضح رہے اداکارہ شلپا شیٹھی آخری بار 2007 میں فلم اپنے میں نظر آئی تھیں۔

وقت اشاعت : 20/09/2018 - 14:50:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :