ْکسی اداکار کے لئے یہ ضروری کہ وہ ہمیشہ کسی ایشو پر مشتمل فلم میں ہی کام کریں، یامی گوتم

جمعہ 21 ستمبر 2018 15:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ کسی اداکار کے لئے یہ ضروری اور ممکن نہیں کہ وہ ہمیشہ کسی ایشو پر مشتمل فلم میں ہی کام کریں۔

(جاری ہے)

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم ’’وکی ڈونر‘‘سے آغاز کیا تھا جو ایشو بیس فلم تھی لیکن کسی اداکار کے لئے یہ ضروری اور ممکن نہیں کہ وہ ہمیشہ کسی ایشو پر مشتمل فلم میں ہی کام کریں تاہم وہ مستقبل میں اس طرح کی فلموں میں کا م کرنا پسند کریں گی۔انہوں نے کہا کہ انھیں فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘کا حصہ ہونے پر خوشی ہے جو فلم بینوں کے لئے ایک اہم پیغام رکھتی ہے۔

وقت اشاعت : 21/09/2018 - 15:20:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :