ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’بیڈ ٹائمز ایٹ دی ایل رائل‘کاٹریلر جاری کردیا گیا

جیریمی لاچم اور ڈریو گوڈارڈ کی مشترجہ پروڈیوس کردہ فلم 6اکتوبر کو سینما ء گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:51

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’بیڈ ٹائمز ایٹ دی ایل رائل‘کاٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ہالی ووڈ مسٹری ڈرامہ فلم ’بیڈ ٹائمز ایٹ دی ایل رائل ٴکانیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈریو گوڈارڈکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ہوٹل میں ملاقات کرنے والے 7ایسے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جن کے سینے میں ایک ایک راز چھپا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار کرس ہیمسورتھ اور ڈکوٹا جانسن کے علاوہ جیف برجز،کیلے اسپینے،جان ہیم اور سنتھیا اریوو شامل ہیں جبکہ رسل کرو بطور مہمان اداکارفلم میں دکھائی دینگے۔جیریمی لاچم اور ڈریو گوڈارڈ کی مشترجہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 22/09/2018 - 11:51:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :