صوفیانہ کلام کی بدولت شہرت ملی ‘گلوکارہ ٹینا ثانی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:10

صوفیانہ کلام کی بدولت شہرت ملی ‘گلوکارہ ٹینا ثانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) گلوکارہ ٹینا ثانی نے کہا ہے کہ مجھے صوفیانہ کلام کی بدولت شہرت ملی ،میں نے تمام صوفی بزرگوں کے کلام اردو اور پنجابی زبان میں پیش کیے جس کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں بڑے بڑے نامور صوفیاکرام گزرے ہیں جنہوں نے اپنی تعلیمات کی ذریعے پورے برصغیر میں اسلام کو پھیلایا اور انہوں نے صوفیانہ کلام بھی پیش کیا جس کو محفوظ کرنے کے بعد کتابی شکل دی گئی اور آج پوری دنیا میں ہمارے صوفی بزرگوں کا کلام اثر کررہا ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے گلوکاری کا خیر آباد نہیں کیا بس کچھ مصروفیات کی وجہ سے اس طرف توجہ نہیں دے پائی مگر مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 13:10:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :