ویرات کو ہلی کی تازہ تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:41

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) بھارتی کرکٹرویرات کو ہلی کی تازہ تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویرات کو ہلی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دس سال بعد وہ دوبارہ ڈیبو کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ فلم کے میدان میں۔ پوسٹر میں ویرات سپر ہیرو کے انداز میں نظر آرہے ہیں ۔ پوسٹر میںویرات کوہلی جس کپڑے کے برانڈ کی تشہیر کررہے ہیں ، یہ فلم انہیں کے ذریعہ بنائی گئی ہے۔ ویرات کی یہ فلم 28 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

وقت اشاعت : 22/09/2018 - 13:41:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :