ٹوئنکل کھنہ نے بالی وڈ کو بورنگ قرار دے دیا

اتوار 23 ستمبر 2018 14:10

ممبئی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ و مصنف ٹوئنکل کھنہ نے بالی وڈ کو بورنگ قرار دے دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے اپنی نئی کتاب’’پائجاما آر گونگ‘‘کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ انہیں اداکاری میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

وہ ہمیشہ سے خو د کو اداکاری میں مس فٹ محسوس کرتی تھی۔سیٹ پر آ کر بھیکتا بیں پڑتی تھیں۔اب وہ اداکاری کو خیر آباد چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے بطور مصنفہ یاد رکھیں۔اپنے انسٹا گرام پیج پر والد راجیش کھنہ کو یاد کرتے ہو ئے لکھا کہ کاش آج میرے والد ہوتے تو وہ دیکھتے جنہوں نے مجھے لکھنے کی طرف مائل کیا۔

وقت اشاعت : 23/09/2018 - 14:10:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :