فلم ’’بازار‘‘ کا ٹریلر کل ممبئی سٹاک ایکسچینج میں دکھایا جائے گا

پیر 24 ستمبر 2018 12:37

فلم ’’بازار‘‘ کا ٹریلر کل ممبئی سٹاک ایکسچینج میں دکھایا جائے گا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی فلم ’’بازار‘‘ کا ٹریلرکل منگل کو ممبئی سٹاک ایکسچینج میں دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز نکھل اڈوانی کی پروڈکشن فلم ’’بازار‘‘ کا ٹریلر کل منگل کو ممبئی سٹاک ایکسچینج میں دکھایا جائے گا، فلم کی کاسٹ میں سیف علی خان، رادھیکا اپتے، چترنگدا سنگھ اور روہن مہرا شامل ہیں۔ فلم کے ٹریلر کی لانچ تقریب میں فلم کی کاسٹ ، ٹیم ، پروڈیوسر اور ہدایت کار شرکت کریں گے۔

وقت اشاعت : 24/09/2018 - 12:37:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :