شعود علوی نے ڈرامہ سیریل ’’میرے خدایا‘‘ میں اپنے منفی کردار سے ہلچل مچا دی

پیر 24 ستمبر 2018 13:07

شعود علوی نے ڈرامہ سیریل ’’میرے خدایا‘‘ میں اپنے منفی کردار سے ہلچل مچا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سینئر اداکار شعود علوی نے آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل ’’میرے خدایا‘‘ میں اپنے منفی کردار سے ہلچل مچا دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار شعود علوی نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’میرے خدایا ‘‘ میں منفی کردار ادا کررہے ہیں جس کی وجہ سے ڈرامہ سیریل عوامی حلقوں میں بھرپور مقبولیت اختیار کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شعود علوی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منفی کردار سینئر اداکار نعمان اعجاز کے لئے لکھا گیا تھا مگر وہ اپنی بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے اس کردار کو ادا نہیں کر سکے جس پر میں نے خود اس کردار کو ادا کرنے کی کوشش کی اور اس کو توقع سے بڑھ کر کامیابی ملی جس کا مجھے تصور بھی نہیں تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میں ڈرامہ سیریل ’’بول میری مچھلی ‘‘ اور ’’ننھی ‘‘میں بھی منفی کردار ادا کرچکا ہوں مگر جو کردار ڈرامہ سیریل ’’میرے خدایا ‘‘ میں ادا کر رہوہوں اسکو بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے ۔ ڈرامہ سیریل کی رائٹر ثمینہ اعجاز اور پروڈیوسر عبداللہ ہیں جبکہ ڈائریکٹر کے فرائض شعود علوی انجام دے رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 13:07:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :