عینی طاہرہ نے اپنی ویڈیو البم کیلئے نئے ماڈلز کی تلاش شروع کر دی

پیر 24 ستمبر 2018 13:07

عینی طاہرہ نے اپنی ویڈیو البم کیلئے نئے ماڈلز کی تلاش شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے اپنی ویڈیو البم کیلئے نئے ماڈلز کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عینی طاہرہ نے اپنی میوزیکل البم کی آڈیو مکمل کر لی تھی مگر محرم کے احترام میں ویڈیو البم کا کام عارضی طور پر ملتوی کر دیا تھا ،اب انہوں نے ویڈیو کے لئے دوبارہ سے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ عینی طاہرہ اپنی نئی ویڈیو البم میں ملک بھر سے مادلز کو موقع دیں گی ۔ اس حوالے سے اگلے ماہ مادلز کے آڈیشن بھی لیے جائیں گے جس کے بعد عینی طاہرہ اپنی البم کی ویڈیو پر کام کا باقاعدہ آغاز کریں گی ۔

وقت اشاعت : 24/09/2018 - 13:07:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :