شیبا بٹ شمالی علاقہ جات میں دو فلموں کی شوٹنگ کے بعد دوبارہ کراچی جائیں گی

پیر 24 ستمبر 2018 13:14

شیبا بٹ شمالی علاقہ جات میں دو فلموں کی شوٹنگ کے بعد دوبارہ کراچی جائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) اداکارہ شیبا بٹ ہدایتکار ارباز خان کی دو فلموں کی شوٹنگ میں اپنا کام مکمل کروانے کے بعد دوبارہ کراچی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شیبا بٹ کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی تھیں اور ان کو اداکار و ہدایتکار ارباز خان نے اپنی دو فلموں میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا جس کی شوٹنگ بالاکوٹ ، کاغان اور دیگر شمالی علاقہ جات میں ہوئی ۔شیبا بٹ نے دونوں فلموں کی شوٹنگ میں اپنا تمام کام مکمل کروا دیا ہے اور اب وہ دوبارہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کراچی روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ اپنی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2018 - 13:14:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :