اپنی ہر فلم سے کچھ نہ کچھ ضرورسیکھا، کاجول

پیر 24 ستمبر 2018 14:05

اپنی ہر فلم سے کچھ نہ کچھ ضرورسیکھا، کاجول
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ فلم ’’بازی گر‘‘ کی عکسبندی کے دوران انہیں اداکار شاہ رخ خان نے بتایا کہ بطور اداکار مجھے اپنی عمدہ اداکاری سے خود کو منوانے اور اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں کہاکہ انہوں نے اپنی ہر فلم سے کچھ نہ کچھ ضرورسیکھا ہے، فلم ’’دشمن‘‘ اور ’’بے خودی‘‘ نے بطور اداکار میری اداکاری صلاحیتیں کو ابھارا، اگرچہ فلم ’’بازی گر‘‘ کی عکسبندی کے دوران مجھے اداکار شاہ رخ خان نے بتایا کہ بطور اداکار مجھے اداکاری سیکھنے کی ضرورت ہے اور مجھے اپنی عمدہ اداکاری سے خود کو منوانے اور اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے لیکن میرا خیال تھا کہ اس کی باتیں بے معنی ہیں کیونکہ اس دور میں میری فلمیں پسند کی جارہی تھیں اور جب فلم ’’ادھار کی زندگی‘‘ کی عکسبندی جاری تھی تب مجھے احساس ہوا کہ میں بھاری بھر کم فلمیں نہیں کر سکتی جن میں اداکار کو اپنی تمام تر قوتیں سامنے لانا ہوتی ہیں۔

کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ 12اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 14:05:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :